معروف اسٹیج اور ٹی وی اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے۔

جاوید کوڈو نے اپنے منفرد قد اور جاندار مزاحیہ اداکاری کے باعث شوبز میں خاص مقام حاصل کیا۔
وہ “عینک والا جن” اور “آشیانہ” سمیت کئی مشہور ڈراموں اور فلموں کا حصہ رہے۔
گزشتہ سال ایک انٹرویو میں انہوں نے برین ہیمرج، دل کی بیماری اور دیگر طبی مسائل کا ذکر کیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ساتھی فنکاروں سے مدد کی امید رکھتے تھے۔
فنکار برادری اور مداحوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں