تمام رکشہ ڈرائیور 30 اپریل تک فیئر میٹر نصب کریں، بغیر میٹر چلنے والے رکشے امپاؤنڈ ہوں گے, ٹریفک پولیس

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے خستہ حال اور غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں واٹر ٹینکرز، ڈمپرز اور دیگر گاڑیاں امپاؤنڈ کر کے بلدیہ یارڈ منتقل کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق تمام رکشہ ڈرائیوروں کو 30 اپریل 2025 تک فیئر میٹر نصب کروانا ہوگا، بصورت دیگر بغیر میٹر رکشے سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈرائیوروں کے لیے رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی بھی لازم قرار دی گئی ہے۔ فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے، اضافی نشستوں والے رکشے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، اور انٹرسٹی بسوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اب تک 5791 موٹر سائیکلیں، 411 گاڑیاں اور 180 ہیوی و لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی جا چکی ہیں، جن میں سے 23 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کی سفارش کی گئی ہے۔ موٹر سائیکلیں صرف ان مالکان کے حوالے کی جائیں گی جو ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں