ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا آغاز، درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زائد رہنے کا امکان کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی حصے آج سے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ بعض علاقوں میں آندھی یا گرد آلود جھکڑ چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز نوابشاہ، حیدرآباد اور دادو میں درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں