کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے مجوزہ احتجاجی ریلی منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت اور ایم کیو ایم پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ریلی سے قبل 80 سے زائد کارکنان کی گرفتاری اور شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ جمہوری آواز دبانے کی کوشش ہے۔ آفاق احمد نے واضح کیا کہ وہ کسی لسانی سیاست کا حصہ نہیں، بلکہ تمام قومیتوں کے اتحاد اور شہری حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو لسانیت کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ ہے ایم کیو ایم والے کیوں پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف بات نہیں کرتے؟
