اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ جھٹکے میانوالی، اٹک، چنیوٹ، لکی مروت، مالاکنڈ، شبقدر اور دیگر شہروں میں بھی ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
