آج سے گرمی مزید بڑھنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے کا امکان

کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جب کہ گرمی کی شدت 41 ڈگری تک محسوس کی جا سکتی ہے۔ شہر میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو مزید گرم کر رہی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے سے موسم میں بہتری کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں