تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار منی ٹرک نے موٹرسائیکل رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ ملتان روڈ پر تھانہ سندر کے سامنے پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور رکشہ ڈرائیور اللہ دتہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق خواتین کا تعلق سندر گاؤں سے جبکہ ڈرائیور کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں