نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی کے لیے لاگو ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق ملک بھر میں کے-الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اس سے مستثنیٰ رہیں گے۔ نیپرا نے یہ فیصلہ 4 اپریل کو ہونے والی سماعت کے بعد حکومت کو ارسال کر دیا۔
