پاکستان میں پیٹرول 10 سے 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں برینٹ خام تیل فی بیرل 14 ڈالر سستا ہو کر 60.12 ڈالر تک آ گیا ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں رد و بدل اس کمی کو متاثر کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں محدود کمی کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں ریلیف فراہم کیا تھا۔ تاہم موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر عوام کو پیٹرول کی قیمت میں واضح کمی کا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں