حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی کے لیے تیار، نیپرا میں درخواست دیدی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (آئی پی پیز) نے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ ان درخواستوں میں بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز شامل ہیں۔ نیپرا 16 اپریل کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا، جس میں بیگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف میں فیول کاسٹ کمپوننٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں ان آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں