محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی توقع ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق، کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے بادل بننے کا امکان ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے باعث موسم میں شدت آسکتی ہے۔
