کراچی واٹر بورڈ نے 10 اپریل سے غازی گوٹھ پر واقع 84 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی 4 روز تک متاثر رہے گی۔ مرمتی کام 96 گھنٹوں میں مکمل ہوگا اور 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا۔ نیپا، لیاری، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، لانڈھی، کورنگی اور ڈی ایچ اے جیسے علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ واٹر بورڈ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں، کیونکہ یومیہ 200 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔
