میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 11 گاڑیاں نذر آتش کی گئیں۔ کراچی کے پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے اور واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ پولیس کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے 7 گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔
