وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ملوث ڈرائیوروں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی ہیوی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے یا عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر کا امن خراب کرنے اور دہشت پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سہراب گوٹھ احتجاج کے تناظر میں پولیس کو مؤثر اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری جانب نارتھ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے سات ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ کی فوری کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
