کراچی کورنگی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار، 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے اموات 78 ہوگئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ رواں سال کے ابتدائی 99 دنوں میں شہر میں ہیوی گاڑیوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر 2025 میں اب تک ٹریفک حادثات میں 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں