کراچی میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز شدید لوڈشیڈنگ کا شکار رہے، جس کے باعث طلبہ شدید گرمی میں پرچے حل کرنے پر مجبور ہیں۔ جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، لیاری اور اورنگی کے مراکز میں بجلی کی بندش سے کلاس رومز اندھیرے میں ڈوب گئے اور پنکھے بند رہے، جس سے طلبہ و عملہ دونوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ والدین اور اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھنے کا عمل جاری ہے اور محکمہ تعلیم سے مکمل رابطہ برقرار ہے۔
