کراچی گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد آٹے کی ہول سیل قیمتوں میں 13 روپے فی کلو تک کمی

ڈان اخبار کے مطابق گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے کے نرخوں میں 13 روپے فی کلو تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈھائی نمبر آٹا 67 روپے اور فائن آٹا 76 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ تاہم خوردہ فروش اب بھی آٹا 100 سے 110 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں، جس سے صارفین کو ریلیف نہیں مل رہا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کمی گندم کے نرخ کم ہونے کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب روٹی اور نان کی قیمتیں بدستور پرانی سطح پر قائم ہیں، جو عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں