کراچی میں ماڑی پور روڈ ٹریلر کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 8 سالہ بچہ ٹریلر کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے فوری طور پر ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد مقرر کر دی ہے اور ڈرائیورز کے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ چند دن قبل بھی ایک ٹریلر کے حادثے میں ایک نوجوان کی جان گئی تھی۔ گورنر سندھ نے ڈمپر کے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے لیے پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں