ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں ہر حکومت میں شامل ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومتیں خود ہماری حمایت حاصل کرنے آتی ہیں۔ ہم اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لیے انتخابات لڑتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے دورِ نظامت میں کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا۔
