ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کہ ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپیل کی کے ہمیں نظر انداز نا کیا جائے، کہا قومی خزانے میں 60 فیصد کے قریب ٹیکس جمع کروانے والا کراچی ہمیشہ سے نظر انداز ہوتے ہوئے آیا ہے سندھ کا 97 فیصد بجٹ کراچی سے بنتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے حالات پھر خرابی کے طرف جا رہے ہیں جس کی وجہ چور اور پولیس دونوں کا غیر مقامی ہونا ہے، انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کے 14 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کی تعلیمی اور معاشی نسل کشی کی جارہی ہے.
