گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مرتضیٰ وہاب کو تعلیم یافتہ سمجھتے تھے، لیکن ان کا بیان غیر ضروری تھا۔ گورنر سندھ نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا دورہ موٹر سائیکل پر کرنے کی پیشکش بھی کی۔ کامران ٹیسوری نے لاشوں پر سیاست کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کراچی میں ٹریفک حادثات کا خاتمہ ہے۔ اسی دوران، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کی درخواست بھی کی ہے۔
