کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ مقتولہ، 25 سالہ صائمہ، اپنے شوہر کے ہمراہ ہسپتال جا رہی تھیں۔

ڈان نیوز کے مطابق، کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ مقتولہ، 25 سالہ صائمہ، اپنے شوہر کے ہمراہ ہسپتال جا رہی تھیں۔ دورانِ سفر ڈاکو نے پرس چھیننے کی کوشش کی، تاہم خاتون کی مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں