کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پل پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سوزوکی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں تین سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور ایک اور بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
