امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے اور ان بااثر افراد کے نام سامنے لائے جائیں جنہوں نے کھربوں روپے کمائے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق مزید کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے جبکہ جاگیردار طبقے کو مراعات حاصل ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ دینا ناقابل قبول ہے، ٹیکس نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔ وہ 7 اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
