کراچی میں آئندہ 3 روز درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیشگوئی، گرمی کی شدت برقرار رہے گی

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی، جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی گرم ہواؤں کی وجہ سے موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد کے درمیان رہے گا۔ شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں، جو درجہ حرارت میں کمی کا سبب بنیں گی۔ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیہی سندھ میں مٹھی میں 44.5 ڈگری اور شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں