کراچی میں 2025 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کے 16 ہزار سے زائد واقعات، 11,690 موٹر سائیکلیں اور 4,204 موبائل فون چھینے گئے

روزنامہ جنگ کے مطابق رواں سال 2025 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 16,390 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں ڈکیتی مزاحمت پر 26 شہری جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی شرح میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 29.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تین ماہ میں 4,204 موبائل فون، 496 گاڑیاں اور 11,690 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہوئیں۔ یومیہ اوسط کے لحاظ سے 44.7 موبائل فون، 5.2 گاڑیاں اور 124.4 موٹر سائیکلوں کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 23,201 اسٹریٹ کرائم کیسز، 45 ہلاکتیں اور 156 زخمی رپورٹ ہوئے تھے، جب کہ موبائل و گاڑیوں کی چوری کی شرح بھی بلند رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں